اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی شرعی عدالت میں سودی نظام کے خاتمے کے مقدمہ میں حکومت کی اپیل کی سماعت اٹارنی جنرل کی عدم دستیابی کے باعث کل جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔
چیف جسٹس محمدنور مسکانزئی کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹرسید محمد انوراور جسٹس خادم حسین شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر ابراہیم ،اور دیگر فریقین کے وکلا پیش ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل خالد جاویدخان سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث دستیاب نہیں ہونگے ،
جس پر عدالت نے قراردیا کہ جمعرات کو عدالتی معاون بابراعوان دلائل دیںگے لیکن اگر اٹارنی جنرل دلائل کیلئے آنا چاہیں تو بابر اعوان سے رابطہ کرلیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی بینچ جمعرات سے ہفتے تک تین روز تک دستیاب ہے اٹارنی جنرل آگاہ کردیں کب آسانی سے آسکتے ہیں۔