اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیراہتمام یونیورسٹی کے مسائل پر دھرنا

لاہور(صبا ح نیوز)ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب ابراہیم شاہد کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں ہاسٹلز کے اندر پچھلے دو دنوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔ جس سے طلبہ سخت پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہیں۔ پینے کا پانی بھی یونیورسٹی میں نایاب ہوگیا۔

پانی نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کلاسز بھی نہیں لے پارہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاسٹلز میں صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہے۔ ان مسائل کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ نے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر کے آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ انتظامیہ کی مسائل حل کروانے کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنے کو موخر کردیا گیا