کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیلئے یکجہتی فلسطین منارہی ہے عوام الناس امریکی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ،فلسطینی مسلمانوں کی مالی مددکیلئے الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی کیساتھ تعاون کریں مسلم حکمرانوں سپہ سالاروں کی غفلت ،بزدلی ،کوتاہی کی وجہ سے آج اسرائیلی فلسطین کے بعد لبنان کی طرف آرہاہے اگر یہی غلامی وبزدلی رہی تو اسرائیل ایک ایک کرکے مسلم ملکوں پر چڑھائی کریگی۔صوبہ بھر میں رابطہ عوام مہم کے تحت ممبر سازی جاری ہے ۔امرائے اضلاع ہفتہ یکجہتی فلسطین کیساتھ رابطہ عوام مہم جاری رکھے اور ہر دروازے تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچانے کی جدوجہد کریں ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،حقو ق کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ اورنارواآئی پی پیز معاہدے کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں حق دو عوام مہم جاری ہے حکمرانوں نے وعدے کی خلاف ورزی کی جماعت اسلامی حکمرانوں سے عوام کے جائز حقوق چھیننے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے حکمران خود قومی خزانے سے مالامال جبکہ عوام کیلئے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے حکمرانوں،مقتدر قوتوں کو ہر صورت عوام کے جائز حقوق دینے ہوں گے جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد ، دھرنے ،احتجاج صرف اور صرف عوا م کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہے ہم چاہتے ہیں عوام کو حقو ق ملے لاپتہ افرادبازیاب ہو مفت خوری ختم ،عوام کو تعلیم علاج روزگار کے مواقع میسر ہو مگر بدقسمتی سے یہاں سب کچھ اس کے الٹ ہورہاہے جماعت اسلامی نے پہلے بھی عوامی مسائل کے حل ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے جدوجہد کیاہے آئندہ بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی عوامی حقوق کے حصول کیلئے اس وقت میدان میں صرف جماعت اسلامی ہے جو لاپتہ افرادکی بازیابی ،
سی پیک ثمرات عوام کو پہنچانے ،کیلئے جدوجہد کر رہی ہے سیٹ ،اقتدار بچانے ،مفادات کیلئے نہیں ۔ حکمرانوں کو وعدے کے مطابق بجلی قیمتوں،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ بڑھانے اور آئی پی پیز معاہدوں کے ذریعے لوٹ مار ختم کرناہوگی آئی پی پیز معاہدوں میں حکمران جماعتیں ان کے لاڈلے اورجیالے شامل ہیں اس وجہ سے حکمران آئی پی پیز کے خلاف سخت ایکشن نہیں لے رہا ۔بنکوں سے لیاگیا قرض ،آئی پی پیز معاہدے کرنے والوں کو بے نقاب کرکے ان کوقرارواقعی سزادیکر جائیدادضبط اور ملک بدرکیا جائے ۔ جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلا ف اورمظلوم کیساتھ دینے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہے جماعت اسلامی ملک کے پچیس کروڑعوام کی آوازبنکر حکمرانوں مقتدر قوتوں سے حقوق چھین لیگی جب تک عوام حقوق کیلئے بیدارنہیں ہوگی تبدیلی آئیگی نہ حقوق ملیں گے جماعت اسلامی اقتدارمیں نہیں آئی سب نے اقتدارمیں بار بارآکر صرف وعدے اولوٹ مار کیے عوام کو حقوق ملی، قرضے ختم ہوئے نہ مہنگائی بے روزگاری میں کمی آئی ۔انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلائیگی لٹیروں کا راستہ روکھے گی اور بدعنوان اسٹبلشمنٹ وحکمرانوں کا حتساب کریگی