ژوب ،لسبیلہ اور جھنگ میں ٹریفک حادثات، دوطالبعلموں سمیت 10افراد جاں بحق ، 21 زخمی

ژوب ،لسبیلہ (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقوں ژوب لسبیلہ اور پنجاب کے ضلع جھنگ میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں  دوطالبعلموں سمیت 10افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کے مطابق ژوب کے قریب کار اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور   7زخمی ہوگئے


،زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔دوسری جانب لسبیلہ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو  حکام  کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔ ضلع جھنگ میں سرگودھا روڈ واہگہ کلیہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، بس الٹنے کے باعث دو طالب علم جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے، بس سرگودھا سے جھنگ آ رہی تھی، زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔