مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وفد کے ہمراہ گورنربلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ  کی  وفد کے ہمراہ گورنربلوچستان سے ملاقات بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کیا ۔  امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے وفدکے ہمراہ گورنرہائوس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل سے ملاقات کی وفدمیں نائب امیر صوبہ عبدالمتین اخوندزادہ ،ڈاکٹرعطاء الرحمان،مرتضیٰ خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر اسامہ ہاشمی ،شامل تھے

اس موقع پرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے گورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کو بلوچستان کے سلگتے مسائل کاچارٹرآف ڈیمانڈپیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کی وجہ سے حالات بدسے بدتر ہورہے ہیں مہنگائی بے روزگاری اورغربت کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج بن گیے ہیں ، شاہراہوں پر بوڑھے بزرک مائوں بہنوں کی تذلیل عام ہے سیکورٹی ادارے سیکورٹی کے بجائے کاروباربھتہ خوری میں ملوث ہیں ۔بدامنی کے ذمہ دارسیکورٹی ادارے ہیں بلوچستان بارڈرزبند کرکے حالات خراب کیے گیے ہیں بھارت ہمارادشمن مگر وہاں بارڈرزپر شادیانے بجائے جارہے ہیں بلوچستان کے ہمسائیہ برادر اسلامی ممالک ایران افغانستان سے بارڈرزبند کیے گیے ہیں بلوچستان کے عوام کے کاروبا رتجارت کاسارادارومدار بارڈرٹریڈ پر تھا مگر وفاق سیکورٹی اداروں نے بارڈرزکو بھی بند کر دیے اب بلوچستان کے عوام نوجوان تاجر کیا کریں کیاکھائیں ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بلوچستان کے مسائل پینے کا صاف پانی ساحل پر ٹرالرزمافیا زکا قبضہ ،بارڈرزبندش ،بجلی گیس لوڈشیڈنگ ،صحت وتعلیم کے ادارے تباہ ،علاج وتعلیم مہنگاومشکل ،منشیات کی بہتات ،روزگار برائے فروخت ،وسائل سے غیروں کا قبضہ ،سی پیک سیندک ،ریکورڈک کے ثمرات سے عوام محروم سمیت ماہی گیروں ،تاجروں، نوجوانوں کے سلگتے مسائل اوران کے حل کے حوالے 26نکات پر مشتمل چارٹرآف ڈیمانڈ گورنر بلوچستان کوپیش کر تے ہوئے بتایا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو مسائل کے حل کیلئے بہت جلد کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنادیاجائیگا ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ عدل وانصاف کے ایسامعاشرہ قائم کریں گے جہاں ہر شہری کو حقو ق احترام اورعزت میسر ہو سرحدی تجارت کو موثر بنانے ،بیروزنوجوانوں کو روزگارکے نئے مواقع مہیاکرنے اورسرکاری ملازمتوں میں میرٹ کا خیال رکھنے سے احساس محرومی میں کمی آسکتی ہے۔ جماعت اسلامی کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں انشاء اللہ اس سلسلے میں میں  وزیر اعظم اوروفاقی حکومت سے بات کرونگا