لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے خاندان کے خلاف شوگر کاروبار کے زریعہ 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے چالان میں ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی100گواہان کی فہرست سامنے آگئی۔
ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائی گئی فہرست میں کباڑی، ہارڈویئر،ڈرائی فروٹ، سینٹری اسٹورز مالکان، انجینئرز، ڈاکٹرز، وکیل،ایس ای سی پی کے نمائندے ، ایف آئی اے کے اہلکار،پراپرٹی ڈیلرز، بینکرز ،کنسٹرکشن کمپنیش، ڈیری فارمز ، جنرل اسٹورزاوردیگر کے نام شامل ہیں۔ تمام گواہان کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ161کے تحت بیانات بھی قلمبند کروادیئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ان تمام لوگوں کو بلایا گیا تھا تو انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا شوگر کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں۔ ایف آئی اے ان تمام لوگوں کو گواہ بنالیا اوران کی لسٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی تھی۔ 100گواہ ایف آئی اے کے مئوقف کی عدالت میں تائید کریں گے۔