اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا اوریجنل(اصل ) بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا ہے ۔
ایک نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ لندن سے بذریعہ کوریا رانا شمیم کا اوریجنل بیان حلفی رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو مل گیا ہے ۔ رجسٹرار آفس نے سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی ہے ۔
رانا شمیم کے بیان حلفی کو آئندہ پیر کو دوران سماعت کھولا جائے گا۔ لفافے پر لکھا ہے کانفیڈینشل صرف چیف جسٹس کھول سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی زیر سماعت ہے