پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کی کمان کی تقریب


اسلام آباد(صباح نیوز) پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کی کمان کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے حوالے کردی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ میں کمانڈرپاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب ہوئی جس میں سبکدوش وائس ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ وائس ایڈمرل اویس احمد کے حوالے کر دی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں نئے تعینات کمانڈر پاکستان فلیٹ کو گارڈآف آنرپیش کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اویس احمد بلگرامی نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادسیگریجویٹ ہیں۔

پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اویس احمد بلگرامی متعددکمانڈاینڈاسٹاف عہدوں پرتعینات رہ چکے ہیں، وہ کمانڈرکراچی کے فرائض انجام دیرہے تھے، ان کو ہلال امتیازملٹری سے بھی نوازاجاچکا ہے