حریت رہنماء فریدہ بہن جی کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی سخت مذمت


سرینگر :مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی سنیئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کشمیر سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور مسلمان اس طرح کی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

جاری بیان میں فریدہ بہن جی نے کہ نفرت پرمبنی اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے ایسے واقعات کو دوبارہ روکنے اور اسلام مخالف پراپیگنڈے کے خلاف جنگ میں یکجہتی کیلئے عالمی کوششوں میں اضافے پر زوردیا۔

فریدہ بہن جی کہاکہ انتہائی دائیں بازوکے انتہاپسند وںنے ایسے اشتعال پسندانہ اقدامات بار بار کیے،جس میں مسلمانوں کونشانہ بنایا جاتا اوران کی اقدار کی توہین کی جاتی ہے اور اسے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات کو لگام دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔۔