حج کی سعادت حاصل کر نیوالے سی ڈی اے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب  منگل کو  ہو گی


 اسلام آباد (صباح نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب   منگل کو   صبح 10بجے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی

تقریب میں سی ڈی اے بورڈممبران وافسران،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان،اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفربختاوری،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے )کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی،سیکرٹری نیئرعلی،آرآئی یوجے کے صدر طارق علی ورک،جنرل سیکرٹری آصف بشیرچوہدری سمیت مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران وممبران شرکت کریں گے ۔