کرغزستان واقعہ ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت ،وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال


اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر وزارت خارجہ نے کرغزستان میں گزشتہ رات ہونے والے فسادات کے پیش نظر اپنا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی شہری اور ان کے اہل خانہ دیے گئے نمبروں 9203108-051، 9203094-051 اور ای میل سی ایم یو cmu1@mofa.gov.pk پر یونٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ میڈیا کے سوالات کے لئے ترجمان کے دفتر سے رابطہ کریں۔۔