راولپنڈی، حلقہ پی پی 17 میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا چوہدری صفدر حسین ساہی ٹی ایل پی میں شامل

راولپنڈی (صباح نیوز)سیاسی و سماجی شخصیت سابقہ ناظم شکریال و پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما چوہدری صفدر حسین ساہی نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا،

اس موقع پر چوہدری صفدر حسین ساہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے تحریک لبیک پاکستان ہی وہ واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو ہر موقع پر اپنے بیانیے پر سیسہ پلائی دیوار بن کر ہر ظلم کے خلاف میدان عمل میں نظر آئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان نے مختصر دورانیے میں ملک پاکستان میں 75 سالوں سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والوں کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کی نڈر قیادت و ذمہ داران کے شانہ بشانہ ہر موقع پر کھڑے رہیں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے امیر تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری، ناظم نشر و اشاعت TLP شمالی پنجاب راجہ دانش بختیار دھنیال، ناظم نشرو اشاعت ضلع راولپنڈی محمد امجد رضوی، امیر TLP PP-17 محمد رب نواز فاروقی و دیگر کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔