لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے تجارتی وفدکی پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تجارتی وفد کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات قربت کی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا عزم ہے کہ پاکستان کوسرمایہ کاروں کے لئے پرکشش بنائیں گے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے لئے سعودی انویسٹرز کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ پنجاب میں سعودی انوسڑ ز کیلئے ایگریکلچر، لائیو سٹاک، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں انرجی، صنعت، سیاحت اور ٹیکسٹائل میں سعودی سرمایہ کاروں کی معاونت کریں گے۔ سعودی عرب پاکستان کے لئے برادر بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے، ہر مشکل گھڑی میں سعودی تعاون بے مثال ہے