ایس سی او اجلاس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کے باعث 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے تین روزہ چھٹیوں کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعطیلات کی منظوری دے دی۔

ڈپٹی رجسٹرار محمد اویس الحسن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تین روزہ تعطیلات کا اطلاق اسلام آباد ہائیکورٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس پر بھی ہوگا، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث 14 تا 16 اکتوبر تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔