لاہو ر(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فریداحمدپراچہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے مبارک ثانی کیس کے تفصیلی فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت عظمی نے اپنے6 فروری اور 22جولائی کے فیصلے کالعدم قرار دیے ہیں اور آئین پاکستان قوانین کے حوالے دے کر ختم نبوت کے معاملہ کو واضح کیا ہے۔ اسی طرح 1993 کے فیصلوں کے حوالے دیے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام اسلامیان پاکستان، عاشقانہ مصطفی اور محافظین ختم نبوت مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس کیس کی بھرپور پیروی کرنے پر حافظ نعیم الرحمن، مولانا فضل الرحمن، مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، جواد نقوی، مولانا اللہ وسایا سمیت دیگر وکلا اور پٹشنرز کو بھی مبارک باد دی ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments