اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس کل ہوں گے ۔ ملک کی تازہ صورتحال زیر بحث آئے گی جبکہ پارلیمنٹ میں حکومت اپوزیشن میں مجوزہ آئینی اصلاحات پر مذاکرات بھی متوقع ہیں۔
سینیٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے ہو گا۔
پارلیمنٹ کے ان اجلاسوں کے دوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قائم کردہ آئینی ترامیم اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے کنوینئر کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے متوقع ہیں جبکہ رواں ہفتے کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔
سینیٹ میں پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا ۔