وزیر اعظم کا ارشد شریف کے قتل کیس کاازخود نوٹس لینے کا خیر مقدم


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کاازخود نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی معزز چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے حوالے سے خط لکھ چکا ہوں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت ، عدالت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔