راولپنڈی (صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں شدید جھڑپ، فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈرمحمد نور عرف سراکئی فورسز پر حملوں اوراغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث اور سی ٹی ڈی کو متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔مقامی لوگوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پاک فوج سے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔