الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں جینڈر اینڈ ڈس ایبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کا اجلاس

لاہور(صباح نیوز)جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب،  سائیں بخش  چنڑ نے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں منعقد جینڈر اینڈ ڈسایبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کی مییٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے شرکا  کو آگاہ کیا کہ   پورے ملک میں الیکشن کمیشن کی خواتین   کے شناختی کارڈ اورووٹر رجسٹریشن مہم کے نتیجے میں او ر سول سوسائیٹی شراکت داروں کے تعاون کے ساتھ صوبہ پنجاب میں انتخابی فہرست میں موجود صنفی فرق کو 8 فیصد تک کم کرنے کا سنگ میل حاصل کر لیا گیاہے۔

جینڈر اینڈ ڈسایبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کی مییٹنگ میں جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب (ایڈمن) عبدالحفیظ، ڈپٹی ڈائیریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن شبیر خان  اور دیگر افسران موجود تھے۔ سول سوسائیٹی آرگنائیزیشنز کی طرف سے مختلف نمائیندگان نے بھی شرکت کی جن میں سی پی ڈی آئی کی طرف سے رفعت ملک، ساتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان سے گل مہر، سنگت ڈیویلپنٹ فانڈیشن سے شہزاد حیدر،وائس سوسائیٹی سے ثوبیہ قادر، جنت ویلفئیر سے عائشہ ملک، WISE سوسائیٹی سے اسمہ عامر اور دیگر شامل تھے۔

 اس موقع پر جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سائیں بخش  چنڑ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے  کی  ترقی  کے  لیے  ضروری  ہے  کہ  تمام  افراد  کو  معاشرتی سرگرمیوں میں  یکساں  مواقع  فراہم  ہوں اور  خصوصی طور پرانتخابی عمل میں جنس کی بنیاد  پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا  نہ رکھا جا  ئے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی صوبے کے کچھ اضلاع اور انتخابی  حلقے ایسے  ہیں جن میں 10% سے زیادہ صنفی فرق موجود ہے۔ اس کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ہوگا۔

 پنجاب کے آٹھ آضلاع میں نادرا ا ور ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے تعاون سے این آئی سی/ووٹر رجسٹریشن کی خصو صی مہم بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہیں کہ انشائاللہ ہم جلد ہی تمام اضلاع اور انتخابی حلقوں میں صنفی فرق کو 10% سے کم کرنے میں کامیاب ہو جاینگے۔

انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ صوبے میں حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے عمل میں خواتین کی شرکت اور پولنگ کے دن ان کا ٹرن آٹ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ انتخابی عمل میں خواتین کی شمولیت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے ۔الیکشن کمیشن نے  اس دوران مختلف خصوصی اقدامات لئے تھے تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خواتین، افراد باہم معذوری، خواجہ سرا، مذہبی اقلیتیں اور دیگر طبقات اپنی مرضی کے مطابق اور سازگار انتخابی ماحول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

اجلاس میں موجود سول سوسائیٹی اداروں کے نمائیندگان نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہا اور انتخابی عمل کو مزید جامع اور مختلف معاشرتی طبقات کی اس میں شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے  اپنی آرا کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں۔  سول سوسائیٹی اداروں کے نمائیندگان  نے یقین دہانی کرائی کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہر کاوش او ر ووٹ کی اہمیت کی آگاہی عوام الناس بالخصوص  خواتین، خواجہ سرا، افراد باہم معذوری اور اقلیتوں تک پہنچانے میں ہرممکن تعاون کریں گے۔جس سے نہ صرف یہ طبقات اپنا  حق رائے دہی استعمال کریں بلکہ انتخابی عمل میں بطور امیدوار بھی حصہ لے کر اپنی کمیونٹی کے لئے مثبت کردار ادا کر سکیں۔