صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے شہر اشک آباد پہنچ گئے

اشک آباد(صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے شہر  اشک آباد پہنچ گئے،اشک آباد ایئرپورٹ آمد پر صدر مملکت کا استقبال ترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین/ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے کیاترکمانستان پہنچنے پر صدر مملکت کو روایتی روٹی اور پھول پیش کئے گئے صدر مملکت ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی  ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے بین الاقوامی فورم سے خطاب کریں گے صدر مملکت اپنےدورے کے دوران ترکمانستان کی سینیئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے