سرینگر کا بخشی سٹیڈیم پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے نعرو ں سے گونچ اٹھا

سرینگر (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کا بخشی سٹیڈیم پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے نعرو ں سے گونچ اٹھا ، گذشتہ روز سٹیڈیم میں چالیس سال کے بعد لیجنڈز لیگ کرکٹ(ایل ایل سی) کے میچ کے تحت سرینگر میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے کرکٹ کھیلی۔ سری نگر  کے مشہور بخشی اسٹیڈیم میںبدھ دوپہر کو 40 سال کے وقفے کے بعد پہلی بار کھیلنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ پہلا لیجنڈز لیگ کرکٹ (LLC) میچ کے ساتھ  شروع ہو ا۔پہلا میچ سہ پہر 3 بجے تویام حیدرآباد اور سدرن سپر اسٹارز کے درمیان شروع ہوا۔سدرن سپر اسٹارز سے مارٹن گپٹل اور دنیش کارتک جیسے بین الاقوامی  کھلاڑی، سریش رینا اور ٹوئم حیدرآباد کے اسٹورٹ بنی کے ساتھ، پہلے ہی سری نگر پہنچ چکے ہیں ،

اس دوران میچ میں تمائشیوں نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے حق میں نعرے بلند کئے ، اور پورا سٹیڈیم ان نعروں سے گونج اٹھا، میچ کے دوران نعرے بلند کرنے والے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور انہیں آلوچی باع کے شیرگڑھ تھانے میں بند کیا گیا ہے،بخشی سٹیڈیم میں  شائقین کیدار جادھو، پون نیگی، پارتھیو پٹیل اور شان مارش جیسے کھلاڑی بھی میدان میں اترتے ہوئے دیکھیں گے۔ایک مقامی کھلاڑی عادل نذیر نے بتایا کہ سری نگر میں یہ واقعی ایک بڑا ایونٹ ہے کیونکہ اتنے طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ شائقین کے لیے سری نگر میں بین الاقوامی میچوں کا آغاز ہوتے دیکھنا واقعی قابل فخر لمحہ ہے۔بخشی اسٹیڈیم  میں 30,000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ گراونڈ، جو کہ بنیادی طور پر فٹ بال اسٹیڈیم تھا، کو بین الاقوامی پچ ماہرین کی مدد سے کرکٹ کے معیارات پر پورا اترنے کے لیے نئے سرے سے تیار کیا گیا ہے۔لیجنڈز لیگ ٹورنامنٹ 20 ستمبر کو جے پور میں شروع ہوا اور سری نگر میں لیگ اپنے چھ میچوں کا آخری مرحلہ کھیلے گی۔ بخشی اسٹیڈیم اگلے ہفتے کے دوران ایان بیل، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، شیکھر دھون، اور کرس گیل سمیت دیگر مشہور کرکٹ لیجنڈز پر مشتمل میچوں کی میزبانی کرے گا۔ میچ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات میں کھیلے جا رہے ہیں۔