غزہ جنگ کی بھٹی میں جل رہا ہے،اقوام متحدہ

نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کی بھٹی میں جل رہا ہے،یہ ایسی دوزخ بن چکا ہے جس کی کوئی انتہا نہیں،انسانی ہمدری کے تحت غذائی اشیا اور دیگر امدا کی فراہمی بھی بند ہوچکی ہے،دوسری طرف لبنان میں مکمل جنگ کے امکانات بھی ابھی ختم نہیں ہوئے۔

یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین ( انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازرینی نے اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ سے انخلا کے حکم کے بعد ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ علاقہ چھوڑنے سے انکار کررہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس وقت غزہ کا کوئی بھی حصہ رہائش کے لئے محفوظ نہیں۔ غزہ کے شمال میں شدید اسرائیلی بمباری کی اطلاعات جبکہ وہاں زمینی فوجی کارروائیاں بھی جاری ہیں، جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو بھی گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام سکولوں میں سے سات پناہ گاہوں کو خالی کیا جا رہا ہے جبکہ جبالیہ کیمپ میں پانی کے آٹھ میں سے صرف دو کنویں کام کر رہے ہیں