اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سزائیں مکمل کرنے والے یادوران سزا انتقال کرجانے والے61میں 60درخواست گزاروں کی درخواستیں غیر مئوثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیں جبکہ صرف ایک ہی منشیات کے کیس میں سزا مکمل کرنے والے دو ملزمان عتیق جان اور اعجاز احمد خٹک کے وکیل شاہ خار ایڈووکیٹ کی جانب سے کہا گیاہے کہ اُس کے مئوکلان کیس لڑکر بری ہونا چاہتے ہیں۔واحد خاتون ملزمہ دلشادا بیگم منشیات کیس میں اپنی سزامکمل کرکے 5جنوری2022کورہاہوچکی ہے۔جبکہ واحد غیر ملکی ملزم محمد عاصم احمدی کوسزامکمل ہونے پر 8اگست 2023
کواپنے آبائی ملک بدرکردیا گیا۔ جبکہ 61میں سے 3درخواست گزاروں کادوران قید جیل میں انتقال ہوچکا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل 3رکنی بینچ نے جمعرات کے روز61ایسی درخواستوںپر سماعت کی جن میں یا توملزمان اپنی سزامکمل کر کے پہلے ہی رہاہوچکے ہیں یا ملزمان دوران قیدجیل میں انتقال کرچکے ہیں ۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کاکہناتھاکہ 61کیسز ہیں جن میں یاتودرخواست گزاروفات پاچکے ہیں یا سزاپوری کرچکے ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل کاکہنا تھا کہ جووکیل کیس چلانا چاہتے ہیں وہ اپنی حاضری لگوادیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کاکہناتھاکہ کچھ لوگ سزاپوری کرنے کے باجود اپنی بریت چاہتے ہیں ان کی الگ فہرست بنالیں۔ اس پر کمرہ عدالت میں موجود وکلاء اورسرکاری پراسیکیوٹرز کی حاضری لگائی گئی۔ جبکہ 61میں سے صرف ایک کیس میں دودرخواست گزاروں کے وکیل شاہ خاورکے منشی کی جانب سے کہا گیا کہ ان کے مئوکلان کیس چلاکر بری ہونا چاہتے ہیں۔ عدالتی عملہ رپورٹ بینچ کے سامنے رکھے گا۔ملزم تازہ خان25مارچ2021کو جیل میں انتقال کرچکا ہے، عبدالطیف یکم فروری 2024کوجیل میں انتقال کرچکا ہے،نورمحمد المعروف نورا اپنی سزامکمل کرکے 19ستمبر2023کو رہا ہوچکا ہے، اکبر علی 21جنوری 2022کو انتقال کرچکا ہے، محمدسکندر اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 13نومبر2023کو رہاہوچکاہے، محمد فرحان اپنی سزا مکمل کرکے 23اکتوبر2021کو رہا ہوچکا ہے،محمد ادریس اپنی سزامکمل کرکے 17دسمبر 2021کورہاہوچکا ہے، محمد ندیم اپنی سزامکمل کرکے 14دسمبر2022کورہاہوچکا ہے، ملزم محمد شہباز المعروف بگا اپنی سزامکمل کرکے 17اکتوبر2022کورہا ہوچکا ہے، ملزم محمد گل اپنی سزامکمل کر کے 20جون2023کورہا ہوچکاہے،ملزم محمد طاہر المعروف گڈو اپنی سزامکمل کر کے 23اگست 2022کو رہا ہوچکا ہے،ملزم محمد اسماعیل اپنی سزامکمل کرکے 15جون2023کواپنی سزامکمل کرکے رہا ہوچکاہے، ملزم محمد تاج اپنی سزا مکمل کرکے 20اپریل 2023کورہاہوچکاہے، ملزم شہباز اپنی سزامکمل کرکے 25اکتوبر2023کو رہاہوچکا ہے، ملزم وارث خان اپنی سزامکمل کرکے یکم اگست2023کو رہا ہوچکا ہے، ملزم لیاقت علی اپنی سزامکمل کرکے 23اگست2022کورہا ہوچکاہے، ملزم غلام علی کے حوالہ سے کاز لسٹ میں کچھ نہیں لکھا کہ وہ رہاہوچکا ہے یا انتقال کرچکاہے،
ملزم صفی اللہ اپنی سزامکمل کرکے 2اکتوبر2023کورہاہوچکا ہے، ملزمان محمد کازشف اور محمد حنیف المعروف کالیا المعروف ماموں بالترتیب 28مئی 2021اور24جنوری 2022کو رہا ہوچکے ہیں، محمد ریاض المعروف شانی یکم ستمبر 2022کواپنی سزامکمل کرکے رہا ہوچکا ہے، ملزم محمد مخدوم المعروف پپو 3جنوری2023کواپنی سزامکمل کرکے رہا ہوچکا ہے، ملزم شہزادانور المعروف گھونا اپنی سزامکمل کر کے یکم اگست 2022کورہا ہوچکا ہے، ملزم دلبر حسین 17ستمبر2022کواپنی سزامکمل کرکے رہاہوچکا ہے، ملزم نسیم خان اپنی سزامکمل کرکے 16اگست 2022کورہاہوچکاہے، ملزم عمران اپنی سزامکمل کرکے 23اگست2022کورہاہوچکاہے، ملزم قاسم علی اپنی سزامکمل کرکے 23اپریل 2020کورہا ہوچکا ہے، ملزم ریاض احمد اپنی سزامکمل کرکے 15اگست2022کورہا ہوچکاہے، ملزم نذیر حسین المعروف نجا اپنی سزامکمل کرکے 30جون2021کورہا ہوچکاہے، ملزم محمد عباس اپنی سزامکمل کرکے 25مارچ2022کو رہاہوچکا ہے، ملزم محمد ندیم اپنی سزامکمل کرکے 15اگست 2022کورہاہوچکاہے، ملزم محمد اسحاق اپنی سزامکمل کرکے 13اگست2022کورہا ہوچکا ہے، ملزم ظفراقبال عرف المعروف ظفری اپنی سزامکمل کرکے 16اپریل 2022کورہاہوچکاہے، ملزم جوہراپنی سزامکمل کرکے 11دسمبر 2021کورہا ہوچکاہے، ملزعطاء اللہ العمرورشاناپنی سزامکمل کر کے 20اپریل 2022کورہا ہوچکاہے، ملزمہ دلشادا بیگم منشیات کیس میں اپنی سزامکمل کرکے 5جنوری2022کورہاہوچکی ہے، ملزم ماجد خان اپنی سزامکمل کرکے 21مارچ2024کورہا ہوچکا ہے، ملزم نذاکت علی اپنی سزامکمل کرکے 29ستمبر2021کو رہاہوچکاہے، ملزمرضوان آفریدی اپنی سزامکمل کرکے 8اکتوبر2021کورہا ہوچکاہے،
ملزم صغیر نواز اپنی سزامکمل کرکے 15اگست2022کورہاہوچکاہے، ملزم محمدخضر اپنی سزامکمل کرکے 20اپریل 2023کورہا ہوچکاہے، ملزم مظہر المعروف مظہری اپنی سزامکمل کرکے 30اپریل2022کورہا ہوچکاہے،ملزم محمد افضان مہدی اپنی سزامکمل کرکے 6جون2022کورہاہوچکاہے، ملزم شکیل احمد المعروف کیرو اپنی سزامکمل کرکے 5اگست2023کورہا ہوچکاہے، ملزم زرولی خان اپنی سزامکمل کرکے 10ستمبر2022کورہا ہوچکا ہے، ملزم علی سلطان المعروف سلیمان اپنی سزامکمل کرکے 15جون2024کورہا ہوچکاہے، ملزم عامر نواز اپنی سزامکمل کرکے 7اپریل 2023کورہا ہوچکا ہے، ملزم عبدالشکور اپنی سزامکمل کرکے 24اپریل 2023کورہا ہوچکاہے، ملزم محمد عاصم احمدی کوسزامکمل ہونے پر 8اگست 2023کواپنے آبائی ملک بدرکردیا گیا، ملزم محمد نبیل المعروف پارس اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 8اپریل2023کورہا ہوچکا ہے، ملزم عثمان غنی اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 20اپریل 2023کورہا ہوچکاہے، ملزم محمد شاہد اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 23اگست2023کورہا ہوچکاہے، ملزم محمد ناصر اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 24مئی 2022کورہا ہوچکاہے، ملزم طارق محمود اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 4فروری2022کورہا ہوچکاہے، ملزم سلیم خان اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 22اگست2023کورہا ہوچکا ہے، ملزم شہبازعارف اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 20اگست2022کورہاہوچکا ہے، ملزم دین محمد اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 20نومبر2023کورہا ہوچکا ہے، ملزم محمد وسیم المعروف ولید اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 30مارچ2023کورہا ہوچکاہے، ملزم فیاض احمدالمعروف فیاضہ اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 15اگست2022کورہا ہوچکا ہے جبکہ ملزم ماجد حسین اپنی سزامکمل کرنے کے بعد 12اگست2023کورہا ہوچکاہے۔