اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی۔فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ بری امام اور ففتھ ایونیو بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دے دیئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون کا حصہ قرار دیئے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی جبکہ توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کی توسیع کر رہی ہے۔