اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں سرکاری یونیورسٹیوں تک وزارت خارجہ کی رسائی کے ایک حصے کے طور پر گوادر یونیورسٹی کے طلبانے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے طلبا کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلووں پر بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments