اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق کیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیرڈونلڈبلوم نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکا باہمی دلچپسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق کیاگیا۔