ڈی ایچ اے کراچی میں آمنہ ولی بوتیک انٹریئرز کا باضابطہ افتتاح


کراچی(صباح نیوز)معروف انٹریئر ڈیزائنر آمنہ ولی نے کراچی میں اپنے فلیگ شپ بوتیک’ آمنہ ولی بوتیک انٹریئرز ‘ کا باضابطہ افتتاح کردیا، شاہکار ڈیزائن کی ہر ایک خاصیت اور بوتیک کا یک رنگی تھیم پہلی نظر میں ہی دیکھنے والے کو اپنی گرفت میں کرلیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب  لین 2,5

-C بخاری کمرشل فیز VI ڈی ایچ اے میں منعقد ہوئی۔آمنہ ولی نے شہر کی ایسی جگہ پر بوتیک کا افتتاح کیا جہاں صارفین کو زیادہ سے زیادہ مصنوعات میسر آسکیں۔اپنی مرضی کے مطابق فرنیچر ، جدید گھر ، پرتعیش انٹریئرز اورمنفرد ڈیزائن کی تیاری آمنہ ولی بوتیک کا خاصہ ہے۔ افتتاح کے موقع پر متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔آمنہ ولی بوتیک انٹریئرز ” ڈیزائن جو بااختیار بنائے” کی ٹیک لائن کے ساتھ اپنی جدت اور غیر روایتی ڈیزائن میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔

آمنہ ولی ڈیزائن بوتیک وسیع ترین تخیل کی ایک آزاددنیا اور جدت کا جوہر ہے۔ شاہکار ڈیزائن کی ہر ایک خاصیت اور بوتیک کا یک رنگی تھیم پہلی نظر میں ہی دیکھنے والے کو اپنی گرفت میں کرلیتا ہے۔فرنیچر کا ایک  ایک حصہ انتہائی نفاست تیار کیا گیا جس میں رنگوں کو بہترین امتزاج استعمال کیا گیا ہے۔

بوتیک میں نہ صرف شاہکار اور خوبصورت فرنیچر رکھا گیا بلکہ  بلکہ اس کی ترتیب پر بھی خاصی توجہ دی گئی ۔ یہ صرف گھریلوآرائش کیلئے  نہیں ہیں جن پر برانڈ فخر کرتا ہے بلکہ آرائشی تخلیقات بھی ہیں جو فعالیت  اور جمالیاتی لحاظ سے آنکھوں کو خیرہ کرتی ہیں۔ کافی ٹیبلز، صوفے، ڈریسرز، سائیڈ ٹیبلز، کرسیاں کے ساتھ آمنہ ولی ڈیزائن بوتیک نے ڈائنگ رومز سے لے کر دفاتر تک متعدد قسم کے فرنشڈ سپیس پیش کی۔

آمنہ ولی نے اپنے نئے سٹوڈیو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا” جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ زیادہ تر انٹریئر ڈیزائنر اپنے سٹوڈیو کو ‘ بوتیک’ نہیں کہتے تاہم آمنہ ولی بوتیک انٹریئرز کا انتخاب کرنے کی میری وجہ بطور ڈیزائنر میرا مزاج ہے۔ہم عام طورپر لوگوں کی مرضی کے مطابق فرنیچر تیارکرتے ہیں جوہمارے صارفین کی منفرد جمالیاتی ترجیحات کو پورا کرتی ہیں۔

آمنہ ولی نے معروف انڈس ویلی سکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر سے ڈیزائننگ میں تعلیم حاصل کی ہے۔ تاہم یونیورسٹی کے تیسرے سال میں وہ لندن میں کنگسٹن یونیورسٹی چلی گئیں جہاں انہوں نے انٹریئر ڈیزائن میں اعزازی ڈگری حاصل کی۔آمنہ ولی کئی سالوں سے آرکیٹیکٹ اور بلڈرز کے ساتھ ساتھ اپنے متعلق شعبہ میں کام کررہی ہیں۔آمنہ ولی بوتیک انٹریئرز  مصنوعات اور سروسز کی مختلف وارئٹی جن میں ڈیزائن، فرنیچر ڈیزائن، ہوم ٹیکسٹائل، لائٹس اور ہوم ایکسسریز کی پیش کش کرتا ہے۔

آمنہ ولی کا کہنا ہے کہ ہم ایک لگژری برانڈ ہیں اور انٹریئرز میں پرتعیش میٹریل کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم چیزوں کو ایسی نفاست سے تیار کرتے ہیں جس سے وہ جاذب نظر آئے ہیں۔اونچی چھتیں عام طور پر ہماری خاصیت ہیں کیونکہ ہمارا کام مولڈنگز، مختلف نمونوں والی پرتوں والی دیواروں اور جلی ساخت اور رنگوں والے فرنیچر سے ماخوذ ہے۔آمنہ ولی بوتیک ہر ایک کیلئے کھلا ہے۔ ایسے افراد جو اپنے گھر، دفتر یا ہوٹل کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ بوتیک ایک بہترین جگہ ہے۔