جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا


سری نگر:جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے  ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج  نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی میں اتوار کو ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں ایک  کشمیری نوجوان کو  گولی مار کرشہید کردیا۔

بھارتی فو ج  ، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے نوجوان نصیر احمد بٹ کو ضلع کے علاقے بسکوچن اماصاحب میں محاصرے اورتلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردیں۔