سابقہ ادوار میں کوئٹہ کا ترقیاتی بجٹ کرپشن وکمیشن کی نظرہوگیا . مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وزیراعلیٰ صوبائی دارالحکومت کے مسائل کے حل کیلئے دیانت داری سے کام کریں سابقہ ادوارمیں کوئٹہ کا ترقیاتی بجٹ کرپشن وکمیشن کی نظرہوگیا کرپشن وکمیشن نے کوئٹہ کو دیہات بنایدا حالیہ بارشوں بارشوں نے رہی سہی کسر پوری کردی چھوٹی بڑی سڑکیں، گلیاں ،نالیاں ٹھوٹ گئی ہیں سٹریٹ لائٹس خراب ،کرائمز میں اضافہ ہوگیا ہے ۔بارش سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ اورمتاثرین کوفوری ریلیف دیاجائے صرف اعلانا ت کافی نہیں۔بجلی ،گیس قیمتوں نے سب کی کمرتوڑ دی ۔

 انہوں نے کہاکہ حکومت مزید حادثات کا انتظارکیے بغیر چمن ،کوئٹہ، کراچی شاہرا ہ فوری طور پر ڈبل کریں موٹر ویز کو اہل بلوچستان کیلئے   شجر ممنوعہ بنانازیاتی ہیں شہریوں کو سفرکی جدید معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے مسائل کواجاگراور ان کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی ۔ بلوچستان میں زیادہ فاصلوں ،کچی سڑکوں ،سفر کی جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے ٹریفک حادثات میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں عوام ٹرانسپورٹرزنے کئی بار احتجاج کیا مگر حکمران ٹھس سے مس نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اب تک چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت دیگر شاہراہیں بھی اب تک دورویہ ہوئے نہ عوام کوسفرکی جدیدسہولیات ملی ہیں۔کوئٹہ سے صوبے کے دیگر شہروں کو جانے والی شاہراہیں گزشتہ سیلاب وبارشوں کی وجہ سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار اور خراب وتباہ ہوئی ہیں کوئٹہ کے ا ندربھی شاہراہیں سڑکیں گلیاں بارشوں وطویل عرصے سے حکومتی نمائندوں وزراء کی غفلت کی وجہ سے تعمیر نہیں ہوئی ۔

جون بجٹ مہینہ آتے ہی شاہراہوں کو پکاکرنے کے بجائے ان کا منہ کالاکیا جاتاہے ٹھیکیداری سسٹم میں بدعنوانی کی وجہ سے شاہراہوں کی تعمیر میں معیارودیانت داری نہ ہونے کی وجہ سے چند دنوں مہینوں کے بعد شاہراہیں دوبارہ خستہ حال ہوجاتی ہے اس لیے شاہراہوں کی تعمیر میں معیارودیانت داری کو لازم کیا جائے ۔ کوئٹہ سے منتخب ہونے والے تمام حکومتی واپوزیشن کے ممبران اسمبلی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں بدترین اضافہ ہورہا ہے ۔ حکومت چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل کرنے سمیت صوبے میں سیلاب وبارشوں سے تباہ ہونے والی شاہراہوں کی معیاری میٹریل سے تعمیر فی الفورشروع کریں