مقبوضہ کشمیر،سانحہ گنڈبل میں لاپتہ دوسرے کمسن بچے کی لاش 12 دن بعد برآمد،تعداد 8 ہو گئی


سرینگر : سری نگر کے گنڈابل علاقے میں 16 اپریل کو دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے بعد ڈوبنے والے دوسرے لاپتہ نابالغ لڑکے کی لاش 12 دن بعد نورباغ سری نگر میں ہفتہ کی صبح دریا سے برآمد کی گئی،سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد اب آٹھ ہوگئی جبکہ آخری لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے

ایک اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دوسری کمسن بچے کی لاش ہفتہ کی صبح نورباغ سری نگر کے قریب دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔  لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایس ایم ایچ ایس سری نگر منتقل کر دیا گیا ہے،بعد میں لاش کو اخری رسومات کی ادائیگی کے لئے  لواحقین کے حوالے کردیا جائے  گا

اس سے قبل کے پی آئی کے مطابق گنڈبل بٹوراہ المناک سانحے کے گیارہ روز بعد تین لاپتہ افراد میں سے جمعہ کو ایک کمسن بچے کی نعش راج باغ کے قریب زیرو برج سرینگر سے برآمد کی گئی تھی ، لاش کو طبی قانونی کارروائی کے لئے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کردیا گیا جس کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔ ہفتہ کو اس کمسن بچے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، بارش کے باوجود جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، جنازے کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ بعد میں بچے کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا  ،16 اپریل کو دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے سے چھ افراد جاں بحق جبکہ تین لاپتہ  تھے، اب صرف ایک شخص لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے ۔