مظفر آباد:چیئرمین متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر شہید غلام رسول ڈار اور ان کے ساتھیوں کے بیسویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید غلام رسول ڈار اور ان کے ساتھیوں نے ابدی زندگی کو عارضی زندگی پر ترجیح دے کر ، شہادت کا اعلی مرتبہ حاصل کیا ۔ان کی قربا نیوں کو کسی بھی صورت بھلایا نہیں جاسکتا۔
سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ غلام رسول ڈار المعروف غازی نصیر الدین 2004 میں آج ہی کے روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں اپنے دو اور ساتھیوں کمانڈر عباس راہی اور کمانڈر عابد حسین کے ساتھ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ تینوں رہنماوں نے اسلام کی سربلندی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد کی اور وہ اس جدوجہد میں الحمد للہ کامیاب ہوئے ۔دشمن کے سامنے سرنگوں ہونے بجائے اللہ کے سامنے سرنگوں ہوئے اور یہی اصل کا میابی ہے ۔
تقریب میں عابد احمد شیخ شہید ، عادل احمد ریشی شہید ، مقصود احمد شاہ شہید کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جو 16 جنوری 2017 کو پہلگام اسلام آباد میں شہادت کے اعلی و ارفع مقام پر فائز ہوئے تھے۔تقریب میں کمانڈر انجینئر ہارون عباس وانی کو بھی زبردست خراجِ عقیدت ادا کیا گیا جو 15جنوری 2020 کو تانٹنہ ڈوڈہ میں شہادت سے سرفراز ہوئے ۔ تقریب سے حزب نائب امرا سیف اللہ خالد ، مولانا تاج علی شاہ اور شمشیر خان نے بھی خطاب کیا اور شہدا کرام کو زبردست خراجِ عقید ت ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر غلام رسول ڈار شہید ، کمانڈر عباس راہی شہید ، کمانڈر عابد حسین شہید ، انجینئر ہارون عباس وانی شہید ، عابد احمد شیخ شہید ، عادل احمد ریشی شہید ، مقصود احمد شاہ شہید اور جملہ شہدا کی بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی گئی اور اِس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حصول منزل تک جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی۔