بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر کو بھارتی تاج قرار دے دیا

 سری نگر: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا  ہے کہ آزاد جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے اسے بھارت کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ بھارت آزاد جموں و کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔راج ناتھ سنگھ نے جموں کے علاقے اکھنور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر جموں و کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے   آزاد جموں و کشمیر کو بھارت کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ یہ پاکستان کے لئے غیر ملکی علاقہ ہے۔  بھارتی وزیر دفاع نے  آزاد کشمیرکے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے ہندوستان کے بارے میں ان کے ریمارکس پر تنقید کی اور کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔