سوپور میں دو مجاہدین کی شہادت کے بعد شمالی کشمیر کے کئی علاقے بھارتی فوجی محاصرے میں


سرینگر : شمالی کشمیر کے کئی علاقے سوپور میں دو مجاہدین کی شہادت کے بعد ہفتے کو بھی بھارتی فوجی محاصرے میں رہے جبکہ بانڈی پور ہ جنگلات میں قابض فوج مجاہدین کی تلاش کے لئے شروع کئے گئے آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کررہی ہے

کے پی آئی کے مطابق گذشتہ روز سوپور میں دو مجاہدین کی ایک طویل معرکے میں شہادت کے بعد بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے وسیع علاقوں کا محاصرہ مسلسل جاری رکھا ہوا ہے ،اس د وران کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کے علاوہ لوگوں کی شناختی پریڈ بھی جاری ہے ، بانڈی پورہ کے وسیع جنگلات کو بھی بھارتی فوج نے اپنے محاصرے میں لے رکھاہے ، بھارتی فوج کو شک ہے کہ مجاہدین ان جنگلات میں چھپے ہوئے ہیں اس دوران مجاہدین کی تلاش جاری ہے اور بھارتی فوجی گن شپ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کررہی ہے ، وضح رہے کہ گذشتہ روز سوپور میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا تھا   فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں سوپور کے علاقے نوپورہ میں محاصر ے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے علاقے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی بھی کیا۔بھارتی فوجیوں نے نوپور ہ میں آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج کے آپریشن کے پیش نظر تحصیل سوپور کے تمام سرکاری ونجی کالجوں ، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دیں،