ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ سیشن جج شاکر اللہ مروت وزیرستان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔گرہ محبت سے اغواکیا گیا جو ٹانک اور ڈیرہ کے سنگم پر واقع ہے ،اغوا کاروں نے گن مین اور گاڑی کو چھوڑ دیا۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے رد عمل میں کہا ہے کہ سیشن جج وزیرستان کا اغوا انتہائی افسوس ناک اور تشویشناک ہے۔
وزیر اعلی بتائیں کہ وہ قیام امن میں کیوں سنجیدہ نہیں اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میڈیا پر سیشن جج وزیرستان شاکر مروت کے اغوا کی خبروں نے عوامی عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے مبینہ طور پر مغوی سیشن جج کی باحفاظت بازیابی کے لیئے دعا گو ہیں۔