اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈرسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پی ٹی آئی والوں کا بھی ہے احتجاج کیلئے آئیں، لیکن 9 مئی کی طرح حملے نہ کریں۔اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وسینیٹر عرفان صدیقی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پی ٹی آئی والوں کا بھی ہے ضرور احتجاج کیلئے آئیں،پی ٹی آئی والے 9 مئی کی طرح حملے نہ کریں،
تحریک انصاف این آر او چاہتی ہے جو انہیں نہیں ملے گا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کبھی خطوط لکھواتے ہیں، کبھی کانگریس میں جاتے ہیں،پی ٹی آئی کا امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے ایک اور خط سامنے آگیا ہے،خط میں کہا ہے پی ٹی آئی پاکستان میں امریکی مفادات کو تحفظ دے گی۔ گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وسینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) والے 24 نومبر کواسلام آباد کیوں آرہے ہیں،مقصد تو بتائیں۔۔