راولپنڈی(صباح نیوز) ریلوے ورکر یونین(سی بی اے)کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ 2025 ریلوے ورکر یونین کی تاریخی کامیابی کا سال ہو گاریلوے مزدوریونین کے وفادار دوستوں کو سر آنکھوں پر بٹھایں گے لیکن یونین کو نقصان پہنچانے والوں کو یونین کا حصہ نہیں بنائیں گے، ریلوے مزدوروں کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے ریلوے ورکر یونین اوپن لائن تارہ نشان اور ریلوے ورکر یونین ورکشاپ سے بھی ایک اپنے کارکنوں کو ساتھ لے کر چلے گی کوئی بھی الیکشن یا ریفرنڈم ہوا تو ہم متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر موجود ہونگے.
ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکر یونین سی بی اے ورکشاپ میاں خالد محمود ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے مرکزی صدر انور گجر ریلوے ورکر یونین ورکشاپ کے جنرل سیکرٹری رانا معصوم سخی خان فرکرز کنفرمیشن کے افتخار احمد اور ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی نے ریلوے ورکر یونین اوپن لائن اور ریلوے ورک کر یونین اوپن لائن کی مرکزی قیادت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا قائدین نے کہا کہ 2025 ریلوے ورکر یونین کے مختلف کارکنوں کا سال ہے اور تنظیم کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کے لیے
ایک سبق اموز سال ہوگا تنظیم سے مخلص رہنے والوں کو تنقید میں جگہ رکھی جائے گی انے والے دنوں میں ہماری قیادت پورے پاکستان میں مزدوروں کو فعال اور ارگنائز کرے گی اور قیادت مخلص ساتھیوں کو دی جائے گی ہم نے ساتویں بار عدالت سے کامیابی حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کو نقصان پہنچانے والے سازشی عناصر کو شکست فاش ہوئی ہے انھوں نے کہاکہ اج وہ مزدوروں میں بیٹھنے کے قابل نہیں ریلوے انتظامیہ ورکر یونین کے نام پر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے والے اور مزدوروں میں سازشیں پیدا کرنے والوں کو ٹیک اپ کریں اب کسی سازشی کو ورکر یونین اور مزدوروں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے عنقریب خصوصی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد کرانا ہے