چینی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، افغانستان سے تعلقات پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(صباح نیوز)چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور یو شیا یانگ نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات کی۔ اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق یو شیا یانگ نے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر افغانستان سے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ فریقین نے ہمسایہ ممالک کے پرامن اور مستحکم افغانستان میں کلیدی کردار کا اعادہ کیا۔