پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18روپے فی لٹر اضافے کا امکان


اسلام آباد(صباح نیوز) پیٹرول 15اورڈیزل 18روپے فی لٹرمہنگا کئے جانے امکان ہے ، اوگرا کی سمری  کل وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 15روپے اورڈیزل 18روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں۔لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔