کھاریاں، نہر میں گرنے سے 3بچے ڈوب کر جاں بحق


کھاریاں(صباح نیوز)کھاریاں میں 3بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں میں 2 واقعات میں 3معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہیڈ کھوکھراں لنک نہر کنارے پاں پھسلنے کے باعث 6سالہ بچہ ابراہیم نہر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو نے بتایا کہ اسماعیلہ میں 2 بچے سیم نالہ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ دونوں بچے پل کراس کے دوران پاں پھسلنے سے برساتی سیم نالہ میں گر کر ڈوب گے۔

پولیس نے کہا کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں بچوں میں 6سالہ ابراہیم، 5سالہ علی اور 7سالہ بچی فضا شامل ہیں۔