شیخوپورہ(صباح نیوز)شیخوپورہ میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور10زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیروز والا کے قریب موٹروے کوٹ عبد المالک انٹرچینج کے قریب بس اور وین میں تصادم ہوگیا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اس اندوہناک حادثے میں5افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔
اطلاع ملنے پر فیروز والا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ل منتقل کردیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ریسکیو حکام نے کہا کہ تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور حادثہ پیش آیا، بد قسمت وین مسافر کوہاٹ سے لاہور جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔