جھمپیر،کوئلے کی کان میں پھنسے6 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں


ٹھٹہ(صباح نیوز)ٹھٹھہ کے قریب کوئلے کی کان میں پھنسے 6  کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔3 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب جھمپیر میں کوئلے کی کان سے40 گھنٹے بعد 6 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے  3مزدوروں کی تلاش  کے لیے آپریشن جاری ہے۔جھمپیر میں کوئلے کی کان میں برساتی پانی داخل ہونے سے 9 مزدور پھنس گئے تھے جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے ۔ موسم کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔