کراچی ( صباح نیوز ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کے سینئر رکن روزنامہ امن کراچی کے ایڈیٹر سید حامد حسین عابدی کے بھائی کیپٹن اخلاق حسین عابدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے عہدیداروں اور تمام اراکین نے سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن روزنامہ امن کراچی کے ایڈیٹر سید حامد حسین عابدی سے ان کے بھائی کیپٹن اخلاق حسین عابدی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!۔