کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کراچی سمیت سندھ میں بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی سے لیکربجلی کی لوڈشیڈنگ تک موجودہ حکمرانوں کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں،بھاری ٹیکسوں کے ساتھ عوام پرمسلسل پیٹرول بمباری مہنگائی،غربت اورظلم وناانصافیوں کے مارے عوام کے ساتھ بدترین ظلم ہے،کے الیکٹرک کو ایک مافیا کی شکل اختیارکرگیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،ثابت ہوگیا کہ چہروں سے نہیں نظام کی تبدلی سے ہی ملک ترقی اورعوام کوشحال ہوں گے۔
انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ سخت گرمی حبس زیادہ ٹیکس اوربھاری بلزاداکرنے کے باوجود شہرمیں 14گھنٹے تک لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔بجلی کی طویل بندش سے شہری پریشان اورکاروبارٹھپ ہوجاتا ہے ۔
صوبائی امیرنے کہاکہ مفادپرست حکمران صرف ٹیکس،بجلی اورپٹرول قیمتوں میں اضافہ کی بجائے کے الیکٹرک کو لگام ، مہنگائی پرکنٹرول، بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے اورعام آدمی کا معیارزندگی بھتربنانے کے بھی عملی وٹھوس اقدامات کریں۔