کشمور میں دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق،3زخمی


کشمور(صباح نیوز)کشمور میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کشمور میں بجلی نہ دینے پر چاچڑ برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کہ بھانجے نے اپنے ماموں اور اس کی بیٹی کو قتل کر دیا، فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں گھرام چاچڑ اور مسمات شھرو چاچڑ شامل ہیں جبکہ مقتول صرف ماموں ہی نہیں بلکہ اس کا سسر بھی تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں امینت، نور خاتون، ظہوراں شامل ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا تھا جبکہ ایمرجنسی میں ہسپتا ل میں ڈاکٹر ہی موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی قتل و غارت کے واقعات کو پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔