جماعت اسلامی سندھ کے رہنماؤں کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار


کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعا ت مجاہد چنا نے امریکہ میں اسیر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ ماجدہ عصمت صدیقی کے انتقال پر گھرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔علاوہ ازیں

قائم مقام ناظمہ کراچی فرح عمران کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی قائم مقام ناظمہ فرح عمران نے طویل مدت سے امریکی جیل میں قید قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان کہاکہ عصمت صدیقی طویل عرصے سے اپنی بیٹی عافیہ صدیقی کی وطن واپسی اور گھر آمد کی منتظر تھیں مگر افسوس کہ وہ ساری زندگی انتظار کرتی رہیں لیکن ان کی یہ دلی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پرویز مشرف کے دور میں بغیر کسی جرم کے امریکہ کے حوالے کیا گیا جہاں انہیں عمر قید کی سزا دے دی گئی ۔پرویز مشرف کے بعد آنے والے حکمرانوں نے قوم کی بیٹی کی وطن واپسی کے دعوے اور وعدے تو کیے لیکن کسی نے بھی ان کی رہائی کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا۔

دریں اثناء نائب ناظمہ کراچی جاویداں فہیم،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کراچی شبانہ نعیم اور سعدیہ طاہر نے مرحومہ کی رہائش گاہ پر ان کی بیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔