بچوں کی حوالگی کا کیس’وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے عدالت میں جواب جمع کرادیا


اسلام آباد(صباح نیوز) وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس میں سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔

وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے کی۔ وینا ملک کی والدہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیا وینا ملک اور بچے کہاں ہیں، جس پر اداکارہ وینا ملک کے وکیل نے کہا وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکیں گی۔

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بھی عدالت پیش نہ ہوئے، تاہم ان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔