امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل پشاور ہائی کورٹ بار سے خصوصی خطاب کریں گے


لاہور(صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل پشاور ہائی کورٹ بار سے خصوصی خطاب کریں گے۔سفیر اللہ خان ہال میں ان کے خطاب کا آغاز صبح 11بجے ہو گا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم اور امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن امیر جماعت کے ہمراہ ہوں گے۔