الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے،لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری


لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں سے متعلق دائردرخوستوں پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالت نے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔

عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو فیصلے پر عملدرآمد کے لئے عدالتی فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کا پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے پاکستان تحریک انصاف اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالت نے درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا تھا ۔