میرپور میں دوبئی سے آنے والے شخص نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے کے وارکرکے قتل کردیا


میرپور (صباح نیوز) میرپور میں تھانہ تھوتھال کی حدود میں دوبئی سے  آنے والے شخص نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے کے وارکرکے قتل کردیا ملزم نے ازخود گرفتاری پیش کردی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس تھوتھال کی حدود میں دو روز قبل دوبئی سے آنے والے شخص محمد آصف نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو ہتھوڑے کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور زخمی خاتون کو اہل محلہ نے اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔

ملزم محمد اصف نے تھانہ تھوتھال میں خود گرفتاری دے دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال پہنچا دی ہے