سندھ کے بیراجوں پر پانی مزید کم ہو گیا


اسلام آباد(صباح نیوز)سندھ کے بیراجوں پر پانی مزید کم ہو گیا ۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی پہلے57فیصد تھی جو اب 53فیصد پر آ گئی، گڈو بیراج پر پانی کی کمی 91سے 81فیصد اور سکھر بیراج پر 48سے 43فیصد پر آگئی۔

انچارج کنٹرول روم عبدالعزیز سومرو کا بتانا ہے کہ24گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 3 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا، بیراج سے نکلنے والی رائس اور دادو کینال کو آج (اتوار کو) کھول دیا جائے گا۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 47 ہزار 230 اور اخراج 45 ہزار 402 کیوسک ریکارڈ کیاگیا جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 35 ہزار 860 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔